4 اپریل، 2026، 8:38 PM

خطے کی سلامتی اولین ترجیح، ایران کی مقاومت نے ستمگروں کا سر جھکادیا، قالیباف کا مسلم ممالک کو پیغام

خطے کی سلامتی اولین ترجیح، ایران کی مقاومت نے ستمگروں کا سر جھکادیا، قالیباف کا مسلم ممالک کو پیغام

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسلمان ممالک کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے ملک کا بہترین دفاع کرکے ستمگروں کو سر جھکا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے مسلم ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح خطے کی پائیدار سلامتی ہے اور سابقہ عمل اس عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی، بلکہ حالیہ جنگیں امریکہ اور اسرائیل نے ایران اور خطے کی سلامتی کے خلاف شروع کیں۔

قالیباف نے کہا کہ ایران ہمیشہ ہمسایہ ممالک اور مسلم دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے پر یقین رکھتا ہے اور اپنی دوستی اور تعاون کا دائرہ بڑھاتا رہا ہے۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے اور اہم ملاقاتوں کو اس رویکرد کی مثال قرار دیا۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ ایران نے اپنی داخلی طاقت، دفاعی صلاحیت اور اللہ کی نصرت پر بھروسہ کیا اور دفاع میں دشمن کو شکست دے کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ اس اقدام نے مسلمان اور مظلوم عوام کا سر فخر سے بلند کیا اور یہ ثابت کیا کہ مستقل امن کے لیے خود انحصاری اور داخلی قوت ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈے علاقے میں صرف اپنے مقاصد کے لیے استعمال ہوئے اور حقیقت میں خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بنے۔ ایران نے یہ واضح کر دیا کہ داخلی اور علاقائی طاقت پر بھروسہ رکھنے والا اتحاد ہی خطے میں پائیدار امن قائم کرسکتا ہے۔

قالیباف نے مسلم ممالک سے کہا کہ وہ اقتصادی تعاون کے ذریعے خطے میں مستقل امن قائم کریں اور غیر ملکی مداخلت کو مسترد کریں۔ صرف ہتھیار خرید کر یا بیرونی طاقتوں پر بھروسہ کرکے امن ممکن نہیں، بلکہ امن تب حاصل ہوتا ہے جب علاقائی ممالک اقتصادی، دفاعی، ثقافتی، اور دیگر  ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوں اور آپس میں تعاون کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں حقیقی اور پائیدار سلامتی تب ہی ممکن ہے جب ممالک اپنی حفاظت خود کریں، داخلی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں اور مشترکہ اقتصادی و دفاعی منصوبوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ ایران اس تعاون اور مشترکہ امن کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

News ID 1938751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha